دال کے کباب

 دال کے کباب


اجزاء:

چنے کی دال = 1 پیالی

مونگ کی دال = 1 پیالی

مسور کی دال = آدھی پیالی

ماش کی دال = آدھی پیالی

گرم مصالحہ = پسا ہوا (آدھا چائے کا چمچ )

نمک = حسب ذائقہ

ہرا دھنیا = آدھی گڈی

ہری مرچ = 6 عدد

انڈہ = 1 عدد

ڈبل روٹی کا چورا

پیاز = 1 عدد (کاٹ کر 4 ٹکڑے کر لیں)

تیل = تلنے کے لئے


ترکیب:


تمام دالوں کو چن کر ابال لیں اور خشک کرلیں اور سارے اجزاء ڈال کر بلینڈر میں پیس کر مصالحہ تیار کرلیں۔ اس آمیزے سے کباب بنا لیں اور پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر فرائی کرلیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مٹی_کےبرتن کا استعمال

: چکن کے کباب 3