Bread Samosa Recipe in Urdu


 


Bread Samosa Recipe in Urdu 


اجزاء :کھانے کا تیل_____ حسبِ ضرورت


 پیاز_____ 2 عدد

اُبلے ہوئے مٹر_____ 20 گرام

اُبلے ہوئے آلو_____ 250گرام

 نمک_____ حسبِ ذائقہ

 ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ

 قصوری میتھی_____ 1 کھانے کا چمچ

 زیرہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ

 سوکھا دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ

 لال مرچ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ 

 سبز مرچ_____ 3 عدد

 سبز دھنیا_____ 10 گرام

بریڈ سلائس_____ 2 عدد

میدہ پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکا لیں ۔ 

اب اس میں پیاز ،اُبلے ہوئے مٹر ،نمک،ہلدی ،قصوری میتھی ،زیرہ پاؤڈر ، سوکھا دھنیا،لال مرچ پاؤڈر اورآلو پسے ہوئے ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں اور اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال دیں ۔ اب ایک بریڈ سلائس لیں اوراس کو رول کر کے دبا لیں ۔

اب اس پر تیار کیے ہوئے آلو اورمیدہ پیسٹ ڈال کر فولڈ کر لیں ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے بریڈ سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔

 آپکا مزیدار بریڈ سموسہ تیار ہے ۔


طالب دعا 🤲


Comments

Popular posts from this blog

مٹی_کےبرتن کا استعمال

: چکن کے کباب 3

دال کے کباب